ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ میں گھر مالک پر چاقو سے حملہ کر کے چور فرار؛ کتے کی مدد سے دو گرفتار

کمٹہ میں گھر مالک پر چاقو سے حملہ کر کے چور فرار؛ کتے کی مدد سے دو گرفتار

Wed, 10 Aug 2016 21:22:38    S.O. News Service

کمٹہ:10/اگست(ایس او نیوز)گھر کی باتھ روم کی کھڑکی سے گھرکے اندر گھستے ہوئے چوروں نے گھرکے مالک پر چاقوسے حملہ کرفرار ہونے کی واقعہ منگل کی دیر رات کمٹہ میں پیش آیاہے۔

شہر کے نیلی کیری علاقہ میں مشنری کالونی روڈ پر واقع اُدئیے نائک کے گھر کے کرایے دار جے ڈی ایس لیڈر رامو نایک پر چوروں نے چاقو سے حملہ کرکےفرار ہوئے ہیں، حملہ سے شدید زخمی ہوئے رامو ہائی ٹیک اسپتال  میں زیر علاج ہیں۔ گھر میں رامو اپنی بیوی جیوتی نایک اور بیٹی ساکشی نایک کے ساتھ رہتے ہیں، منگل کی دیر رات چوروں نے  باتھ روم کی کھڑکی سے اندر گھس کرچوری کی کوشش کر  رہے تھے تو بیدار ہوئے رامو نےانہیں پکڑنے کی کوشش کی ہے۔ اس دوران چوروں نے رامو پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے انہیں شدید زخمی کردیا۔ رامو نے فوری طور پر پولس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ اطلاع پاتے ہی سی پی آئی نرسمہامورتی اور پی ایس آئی ششی کمار اپنے عملے اور جاسوسی کتوں کے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر جائزہ لیا اور فنگرپرنٹس ماہرین سے بھی معائنہ کرایا۔ معائنہ کے بعد جاسوسی کتے گھر سے باہر نکل کر ریلوے اسٹیشن کی طرف چل پڑے ، وہاں موجود ہبلی کے لکشمن اور آصف کو غور سے دیکھ کر بھونکنا شروع کیا تو دونوں پر چور ہونے کا شبہ جتایا گیا ہے۔ پولس نے دونوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کردی ہے جانچ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کون چور ہے؟


Share: